مغربی بنگال حکومت نے انفارمیشن اینڈ تکنالوجی کی پہلی یونیورسٹی کلیانی شہر میں قائم کرنے کا منصو بہ بنایا ہے ۔
اس پر 128کروڑ روپیہ کی لاگت آئے گی ۔اس کا اعلان آج ریاستی وزیر
خزانہ امت نے اسمبلی میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کلیانی میں 50ایکڑ زمین پر یہ یونیورسٹی قائم کی جائے گی
۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی بی ٹیک کے علاوہ ایم ٹی اور پی ایچ ڈی کی
تعلیم دی جائے گی ۔